مچھروں کا تعاقب کرکے ختم کرنیوالا اے آئی مائیکرو ڈرون تیار

مچھروں کا تعاقب کرکے ختم کرنیوالا اے آئی مائیکرو ڈرون تیار

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ ٹورنایول (Tornaivol) نے ایسے جدید مائیکرو ڈرونز تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو فضا میں اڑتے ہوئے کیڑوں کا تعاقب کرکے انہیں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 کمپنی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے لیس یہ ننھے ڈرون مستقبل میں مچھروں کے خاتمے کے لیے کم خرچ اور مؤثر متبادل ثابت ہو سکتے ہیں۔وائی کومبینٹر کی معاونت سے کام کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد ایسے ڈرونز تیار کرنا ہے جو مچھروں پر قابو پانے کی لاگت کو موجودہ طریقوں کے مقابلے میں تقریباً 100 گنا تک کم کر سکیں۔ کمپنی کے مطابق ان ڈرونز کے غول شہری علاقوں میں مچھروں کو تلاش کرکے انہیں ختم کریں گے ، جس سے کیمیائی اسپرے اور دیگر مہنگے یا ممکنہ طور پر نقصان دہ طریقوں پر انحصار بھی کم ہو سکتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...