موٹروے ایم-5 پر قیمتی سامان چوری کرنے کی کوشش،2ملزم گرفتار

موٹروے ایم-5 پر قیمتی سامان  چوری کرنے کی کوشش،2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس سینٹرل ریجن نے موٹروے ایم-5 پر انٹیلی جنس ٹرانسپورٹ سسٹم (ITS)کا قیمتی سامان چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی اچ شریف کے قریب کی گئی، جہاں سے گرفتار ملتان کے رہائشی ملزموں وقاص اسلم اور حضور بخش کے قبضے سے چوری شدہ سولر پینل، برقی کیبل، قیمتی حفاظتی باڑ اور دیگر سامان برآمد کر کے موٹروے پولیس نے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...