شاہدرہ :مبینہ مقابلہ،ڈکیتی کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

شاہدرہ :مبینہ مقابلہ،ڈکیتی کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پولیس کے تعاقب پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سوار 2ملزم گرگئے علی حیدر زخمی ہو گیا،ہسپتال منتقل، ساتھی فائرنگ کرتے فرارہو گیا :پولیس

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس سے مبینہ مقابلے میں ڈکیتی کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،ساتھی فرار ہو گیا ۔ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے دوران گشت مبینہ طور پر بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل سوار 2مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے کالا خطائی موڑ کی جانب فرار ہو گئے ،شاہدرہ پولیس نے تعاقب کیا توملزم تیز رفتاری کے باعث بیلنس برقرار نہ رکھتے ہوئے گر گئے جس کے نتیجہ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا فائرنگ کرتے ہوئے فرارہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت علی حیدر کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی سمیت 20 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...