چونیاں:پٹرول نہ ملنے پر جھگڑا،پمپ گارڈ کی فائرنگ،4نوجوان زخمی

چونیاں:پٹرول نہ ملنے پر جھگڑا،پمپ  گارڈ کی فائرنگ،4نوجوان زخمی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چونیاں کے علاقہ الہ آباد پٹرول کی مصنوعی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نہ ملنے پر شہریوں اور عملے میں کشیدگی بڑھ گئی، پٹرول نہ دینے پر پٹرول پمپ کے گارڈ نے فائرنگ کر کے 4نوجوانوں کو زخمی کر دیا۔

 پٹرول پمپ پر شہریوں اور پٹرول پمپ کے عملے کے درمیان جھگڑے کا یہ واقعہ گزشتہ رات ساڑھے نو بجے پیش آیا۔ زخمی ہونے والوں میں علی، ملک رسول ،احمد یار اور علی شان شامل ہیں۔ پولیس پمپ کے گارڈ صادق اور4 دیگر ملازموں کو گرفتار کر لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...