فیصل ٹاؤن ، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں متعدد وارداتیں
ڈاکوؤں نے اجمل سے 3لاکھ57 ہزار،عابد سے 3لاکھ 45ہزار نقدی لوٹی نشترکالونی سے صادق اور شادمان سے وسیم کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے فیصل ٹاؤن میں اجمل سے 3لاکھ57 ہزار روپے اور موبا ئل فون، گلشن اقبال میں عابد سے 3لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل ،ہربنس پورہ میں دلاور سے 3لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل ،شمالی چھاؤنی میں مصطفی سے 3لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل ،قائداعظم انڈسٹریل ا سٹیٹ میں اسحاق سے 3لاکھ 15ہزار روپے موبائل،شیرا کوٹ میں انور سے 15 ہزار اور موبائل ، گجر پورہ میں فیصل سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نشترکالونی سے صادق اور شادمان سے وسیم کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments