سٹیج ،فلم کے مزاحیہ اداکار البیلا کی برسی منائی گئی
لاہور (شوبزڈیسک ) سٹیج ،فلم کے مزاحیہ اداکارالبیلا کی برسی گزشتہ روز منائی گئی۔
1941 میں گوجرہ میں پیدا ہونے والے اختر حسین نے سٹیج اور فلم میں البیلا کے نام سے شہرت پائی۔ انہوں نے 70کی دہائی میں اپنے فنی کیریئرکا آغاز سٹیج سے کیا اور بعد ازاں پنجابی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ البیلا نے 200سے زائد فلموں میں اداکاری کی جبکہ سٹیج ڈراموں میں البیلا اور امان اﷲ کی جوڑی نے کافی مقبولیت حاصل کی۔البیلا 17 جولائی 2004 کو لاہور میں انتقال کر گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments