مجھے تنقید سے فرق نہیں پڑتا:نادیہ خان کا دوٹوک جواب

مجھے تنقید سے فرق نہیں پڑتا:نادیہ خان کا دوٹوک جواب

کراچی(شوبزڈیسک )اداکارہ نادیہ خان نے ناقدین کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ پہلے وائرل ہونا مجھے پریشان کرتا تھا لیکن اب نہیں کرتا، لوگ جو چاہیں کہیں، اب تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔نادیہ خان نے اسی دوران ڈراماہ زنجیریں پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہانی میں کئی خامیاں موجود ہیں، مرکزی کردار سربلند کا بانو کو تلاش نہ کرنا اور دیگر کرداروں سے لاتعلق رہنا کہانی کو غیر منطقی بناتا ہے ۔ ایک اہم منظر میں سجل علی نے بہترین اداکاری کی، تاہم سربلند کا کردار نبھانے والے اداکار کے تاثرات کمزور رہے ، جس کی وجہ سے منظر اپنا اثر کھو بیٹھا۔واضح رہے کہ نادیہ خان نے ایک نئے ڈرامے زنجیریں پر کچھ روز قبل تنقید کی تھی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...