انسان بار بار محبت میں نہیں پڑ سکتا:احد رضا میر
کراچی(آئی این پی )اداکار احد رضا میر نے محبت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے نزدیک انسان بار بار محبت میں مبتلا نہیں ہو سکتا۔
احد رضا میر نے ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران کہا کہ محبت صرف ایک ہی بار ہوتی ہے ۔تاہم مایا علی نے ان کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں پہلی محبت ہی سچی ہو، پہلی بار انسان غلطی بھی کر سکتا ہے ۔مایا علی کی بات پر احد رضا میر نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پہلی محبت غلط ثابت ہو سکتی ہے ، لیکن میرے نزدیک انسان کئی بار محبت میں نہیں پڑ سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments