کرکٹر پر الزامات کے بعد ہما سلیم کا انسٹا اکاؤ نٹ غائب

کرکٹر پر الزامات کے بعد ہما سلیم کا انسٹا اکاؤ نٹ غائب

کراچی(آئی این پی ) پاکستانی ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہما سلیم کا انسٹاگرام اکاؤ نٹ قومی کرکٹر پر ہراسانی اور دھمکیوں کے الزامات عائد کرنے کے ایک روز بعد اچانک غائب ہوگیا۔

ہما سلیم کی انسٹاگرام پروفائل پر جانے والے صارفین کو اس وقت پیغام موصول ہو رہا ہے کہ معذرت، یہ صفحہ دستیاب نہیں ہے ، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اکاؤنٹ انسٹاگرام کی جانب سے معطل کیا گیا ہے یا خود ہما سلیم نے اسے حذف یا غیر فعال کیا ہے ۔ہما سلیم نے گزشتہ روز انسٹاگرام سٹوریز پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ایک نامعلوم قومی کرکٹر پر ہراسانی، دھمکیاں اور ذہنی و جذباتی تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے تھے ، تاہم انہوں نے کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...