عتیقہ اوڈھو ہدایتکار اقبال کشمیری کو یاد کرکے آبدیدہ

 عتیقہ اوڈھو ہدایتکار اقبال کشمیری کو یاد کرکے آبدیدہ

لاہور(این این آئی) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ہدایتکار اقبال کشمیری کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں۔ سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی ۔

اقبال کشمیری کی ہدایتکاری میں بننے والی اپنی ایک پرانی فلم کا کلپ دیکھتے ہوئے عتیقہ اوڈھو جذباتی ہو گئیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ فلموں جو ڈر گیا وہ مر گیا اور ممی میں کام کیا تھا، اگرچہ فلم ممی زیادہ کامیاب نہیں ہو سکی تھی مجھے ڈانس کرنا نہیں آتا تھا۔ اقبال کشمیری کو اداکاری سے اس قدر محبت تھی کہ وہ مجھے سکھانے کے لیے خود ڈانس کر کے دکھاتے تھے ۔ وہ اپنے کام کے لیے ناقابل یقین حد تک جنونی تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...