افسوس ہے کہ والد کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزار سکی:صباحت بخاری

 افسوس ہے کہ والد کے ساتھ زیادہ  وقت نہ گزار سکی:صباحت بخاری

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ صباحت بخاری نے کہا ہے کہ مجھے آج بھی اس بات کا افسوس ہے کہ میں اپنے والد کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزار سکی۔

ایک پروگرام میں اداکارہ نے بتایا کہ میرا بچپن آسان نہیں تھا کیونکہ میرے والد شوبز کیریئر کے سخت خلاف تھے ، شاید اسی مشکل دور نے مجھے دوسروں کے ساتھ نرم مزاج اور مہربان بننا سکھایا،وقت گزرنے کے ساتھ والد نے میرے کیریئر کو قبول کر لیا تھا، اگرچہ زندگی کے آخری برسوں میں والد کے ساتھ تعلقات بہتر ہو گئے تھے ، لیکن مجھے آج بھی اس بات کا احساس رہتا ہے کہ میں ان کے مزید قریب ہو سکتی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...