عمر 34 سال ،آج بھی لوگوں کی توجہ حاصل کر سکتی ہوں:متھیرا

عمر 34 سال ،آج بھی لوگوں کی توجہ حاصل کر سکتی ہوں:متھیرا

کراچی (شوبزڈیسک )پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ میزبان اور داکارہ متھیرا نے اپنی عمر کے حوالے سے کہا کہ میں سچ بولوں گی۔

میری عمر 34 سال ہے ، میرا خیال ہے کہ میں ایک بھرپور شخصیت کی مالک ہوں اور آج بھی لوگوں کی توجہ حاصل کر سکتی ہوں۔ جوانی زندگی کا ایک حصہ ہے ، کوئی ہمیشہ جوان نہیں رہ سکتا، مشہور ہونا قسمت کی بات ہوتی ہے ، مجھے انڈسٹری میں کسی نے متعارف نہیں کرایا، میں نے اپنی شناخت خود بنائی ہے ۔ مجھے اپنے مستقبل یا بڑھتی عمر کی فکر نہیں اور نہ ہی وزن پر ہونے والی تنقید سے کوئی فرق پڑتا ہے ، میں عوامی شخصیت ہوں، لیکن اپنی نجی زندگی سے بھی محبت کرتی ہوں۔متھیرا نے اعتراف کیا کہ میں نے چند کاسمیٹک پروسیجرز بھی کروائے ہیں، میں نے ناک کی سرجری کروائی، کیونکہ ایک حادثے کے باعث میری ناک کی ہڈی ٹیڑھی ہو گئی تھی، یہ سرجری میں نے ترکیہ میں کروائی، اس کے علاوہ میں کبھی کبھار فلرز یا بوٹوکس بھی کرواتی ہوں، تقریباً 15 سال پہلے میں نے معمولی لیپوسیکشن بھی کروائی تھی۔ واضح رہے کہ متھیرا ایک سنگل مدر ہیں اور اپنے 3 بیٹوں کی پرورش کر رہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...