12 وارداتیں:شہری لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم
ڈاکوؤں نے داتا دربار ،لاری اڈا ، جوہرٹاؤن اور دیگر علاقوں میں 8 افراد کو لوٹا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی12 وارداتیں ،شہری لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے ۔ مسلح ڈاکوؤں نے داتا دربار میں خورشید سے 4لاکھ روپے اور موبا ئل فون،لاری اڈا میں غلام مصطفی سے 3لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل ، جوہرٹاؤن میں شوکت سے 3لاکھ روپے اور موبائل،فیصل ٹاؤن میں ایاز سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل ، ٹبی سٹی میں اسلم سے 2لاکھ روپے اورموبائل ،جوہر ٹاؤن میں تسلیم سے 10 ہزار روپے اور موبائل ،باٹا پورہ میں منشا سے 7 ہزار روپے اور موبائل جبکہ کاہنہ کے علاقے میں سہیل سے 9 ہزار روپے چھین لئے ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے نصیر آباد سے وقاص کی گاڑی جبکہ انارکلی سے ادریس ، مصری شاہ سے کاشف اور جنوبی چھاؤنی کے علاقہ سے امداد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments