یوکرین:روسی حملے ، 10افراد ہلاک،30زخمی
یوکرین کا بحیرہ اسود میں ڈرون حملہ، روسی کارگو جہاز ڈوب گیا
کیف(اے ایف پی) یوکرین کے دارالحکومت کیف اور گردونواح میں روسی حملوں کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ حملوں میں لیتھوانیا کے سفارتخانے کو بھی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب بحیرہ اسود میں یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں روسی ملکیتی کنٹینر بردار جہاز ’’یانا‘‘ ڈوب گیا، عملے کے 17 ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ روسی جوہری توانائی ادارے روس ایٹم کے مطابق جہاز پر کم از کم دو ڈرونز نے حملہ کیا،روس نے حملے کو سمندری قزاقی قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments