پی ٹی آئی رہنما عبداللہ قتل کیس،6سہولت کار گرفتار

 پی ٹی آئی رہنما عبداللہ قتل کیس،6سہولت کار گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کے مقدمے میں 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان پر مبینہ طور پر شوٹرز کی سہولت کاری کا الزام ہے ، پولیس نے شوٹرز کو لانے کیلئے استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی جو گوجرانوالہ سے رینٹ پر حاصل کی گئی اور اس پر جعلی نمبر پلیٹ لگا ئی گئی تھی، ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ملزمان  گاڑی کے ذریعے گلبرگ پہنچے جبکہ تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقہ میں واقع کلینک کے قریب جانے کیلئے موٹرسائیکلوں کا استعمال کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ،گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...