بھارت:جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادی
کیرالا(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست کیرالا میں ایک منفرد شادی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں تقریب کے تمام اہم کردار جڑواں افراد تھے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جڑواں بھائی اکھل کے تھامس اور نکھل کے تھامس کی شادی جڑواں بہنوں میگی میری تھامس اور ماریا میری تھامس سے چانگانا سیری میٹرو پولیٹن چرچ میں ہوئی۔شادی کی مذہبی رسم جڑواں پادری فادر انٹو پیزھمکٹل اور فادر اجو پیزھمکٹل نے ادا کی جبکہ جڑواں بھائی جیرون جیمز اور جوہون جیمز نے شادی کے دوران پادریوں کی معاونت کی۔جڑواں بہنوں نے بتایا کہ بچپن سے ہماری خواہش تھی کہ ہماری شادی میں ہر اہم کردار جڑواں افراد ادا کریں، اسی مقصد کے لیے ہم نے جڑواں پادریوں کی تلاش شروع کی اور اس میں کامیاب رہے ۔ اس لیے یہ تقریب ان کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments