چین:کاسمیٹک سرجری نے خاتون کا چہرہ بگاڑ دیا
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں کاسمیٹک سرجری کے دوران سنگین غفلت کے باعث خاتون کا چہرہ بگڑ گیا۔
24 سالہ خاتون جبڑے کے 2 ملی میٹر معمولی ابھار کو درست کروانے کے لیے ووہان یونیورسٹی ڈینٹل ہسپتال گئیں مگر مبینہ طور پر سرجری کے دوران اس کے برعکس جبڑا 13 ملی میٹر باہر کی جانب دھکیل دیا گیا، جس سے ان کے چہرے کی ساخت شدید متاثر ہو گئی۔رپورٹس کے مطابق سرجری کے دوران دھاتی سوئی سے ایک دانت کی جڑ بھی متاثر ہوئی جبکہ ناک کی ہڈی ٹیڑھی ہونے سے خاتون کو ناک کے ذریعے سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک معمولی طبی غلطی نہیں بلکہ مکمل طور پر الٹا آپریشن کیا گیا۔ خاتون کی معمولی خرابی کو سرجری کے بجائے صرف آرتھوڈانٹک علاج (بریسز وغیرہ) سے بھی درست کیا جا سکتا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments