ریڈی میڈ گارمنٹس برآمدات 4ارب 18کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

ریڈی میڈ گارمنٹس برآمدات 4ارب 18کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

گزشتہ سال کی نسبت 5.5فیصد زائد، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل اضافہ 10برس میں برآمدات کی اوسط سالانہ شرح نمو 7.8فیصد، اسٹیٹ بینک، رپورٹ

کراچی(محمد حمزہ گیلانی)پاکستان کی ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات مالی سال 26-2025کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح 4 ارب 18 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 5.5 فیصد زیادہ ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2015-16 میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 1 ارب 97 کروڑ ڈالر تھیں، جو دس برسوں میں بڑھ کر 4 ارب 18 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں، اس طرح گزشتہ ایک دہائی کے دوران اس شعبے کی برآمدات دوگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں، جو پاکستانی گارمنٹس انڈسٹری کی بڑھتی پیداواری صلاحیت، عالمی منڈیوں میں بہتر رسائی کا مظہر ہے رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کی اوسط سالانہ شرح نمو 7.8 فیصد رہی، جبکہ حالیہ مالی سال میں بھی اس شعبے نے برآمدات میں 5.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا،ماہرین کے مطابق ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات، خصوصاًریڈی میڈ گارمنٹس برآمدات میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور اگر صنعت کو توانائی، مالیاتی سہولتوں اور سازگار پالیسیوں کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے تو برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...