امریکا:’’7‘‘کے عدد نے شہری کو لاکھوں ڈالر جتوادیے

امریکا:’’7‘‘کے عدد نے شہری کو لاکھوں ڈالر جتوادیے

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک شخص کو 7 کے عدد نے لاکھوں ڈالر جتواد یئے ،ریاست شمالی کیرولائنا کے ایک شخص نے بتایا کہ نمبر 7 سے اپنی ذاتی وابستگی کے باعث ایک لاٹری ٹکٹ سے 10 لاکھ ڈالر کا بڑا انعام جیت لیا۔

بِسکو نامی ایک قصبے کے رہائشی توماس مونوز نے بتایا کہ انہوں نے کینڈور وی مارٹ سے 10 ڈالر مالیت کا ‘ٹرپل ریڈ 777 جیک پاٹ’ اسکریچ آف ٹکٹ خریدا کیونکہ نمبر 7 ہمیشہ سے ان کا پسندیدہ رہا ہے ۔مونوز نے کہا کہ سات ان کا خوش قسمت نمبر ہے ۔ ان کی پیدائش مہینے کی 7 تاریخ کو ہوئی تھی اور سال 1977 تھا۔انہوں نے ٹکٹ خریدتے ہی اسے کھرچا تو معلوم ہوا کہ وہ 10 لاکھ ڈالر کے ٹاپ پرائز کے فاتح بن چکے ہیں۔اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مونوز نے کہا کہ ان کے پورے جسم میں خوشی اور جذبات کی ایک لہر دوڑ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...