یری بروز، ونڈو کلیننگ کی دنیا کا یوسین بولٹ

یری بروز، ونڈو کلیننگ کی دنیا کا یوسین بولٹ

لاہور(نیٹ نیوز)ورلڈ ونڈو کلیننگ ورلڈ کپ کوئی مذاق نہیں، بلکہ ہر سال دنیا بھر سے کھڑکیاں صاف کرنے والے افراد لندن میں جمع ہوتے ہیں تاکہ ونڈو کلیننگ چیمپئن میں حصہ لے سکیں۔

71 سالہ ٹیری بروز ونڈو کلیننگ کی دنیا میں یوسین بولٹ کے نام سے مشہور ہیں۔ 2009 میں انہوں نے صرف 9.14 سیکنڈ میں 45×45 انچ کے تین شیشوں کو نہایت عمدہ انداز میں صاف کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا، جو آج تک برابر نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی توڑا جا سکا ہے ۔تین ججوں کی کڑی نگرانی میں شرکا اپنے ہاتھوں کو انگلش لفظ ایس کی شکل میں حرکت دیتے ہوئے شیشے پر اسکوئیجی چلاتے ہیں اور پھر اس کے بعد اسکرم کا استعمال کرتے ہیں تاکہ شیشے پر کوئی دھبہ یا لکیر باقی نہ رہے ۔ جب وہ اپنا کام مکمل کر لیتے ہیں تو انہیں ٹائمر روکنے کے لیے بلند آواز میں سٹاپ کہنا ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...