مودی کا گالیاں دینے والوں کو معاف کرنیکا اعلان
میری آنجہانی ماں کو بھی نہ بخشا ، نادان نوجوانوں کی اصلاح ہونی چاہیے
نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان مظاہرین کو "معاف" کرنیکا اعلان کیا ہے جنہوں نے جین زی احتجاج کے دوران انہیں گالیاں دی تھیں ۔ وائرل ہونے والی ویڈیوز میں وزیر اعظم کو برا بھلا کہتے ہوئے نظر آنے والے بعض مظاہرین کو آن لائن بدسلوکی اور پولیس کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ۔75 سالہ مودی نے جمعہ کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا:"ملک اور دنیا نے دیکھا کہ جنتر منتر پر کیا ہوا۔ کچھ شریر نوجوانوں نے انتہائی ناگفتہ بہ الفاظ استعمال کیے ۔"انہوں نے مزید کہا: "ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو مہذب معاشرے کا حصہ نہیں ہیں - نہ صرف میرے خلاف، بلکہ میری آنجہانی والدہ کے خلاف بھی... میں انہیں معاف کرنا چاہتا ہوں۔"مودی نے پولیس کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ " نادان نوجوانوں "کے خلاف قانونی کارروائی کے بجائے انکی اصلاح کرنی چاہیے ۔
گزشتہ ماہ یہ مظاہرے ابتدا میں امتحانی پرچوں کے افشا (لیک) ہونے کے غصے کی وجہ سے بھڑکے تھے ۔لیکن بعد میں یہ بے روزگاری اور حکومت کی کارکردگی کے خلاف ایک وسیع تر غصے میں بدل گئے ، جس کے نتیجے میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینا پڑا۔مظاہروں کے آغاز کے بعد سے ، مودی نے نوجوانوں کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کرنے کے لیے انسٹاگرام کا استعمال بڑھا دیا ہے -یہ وہی پلیٹ فارم ہے جس پر کاکروچ پارٹی نے اپنی زیادہ تر حمایت حاصل کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments