مختلف شہروں میں مبینہ پولیس مقابلے ، ڈکیتی کے 2ملزم ہلاک

 مختلف شہروں میں مبینہ پولیس مقابلے ، ڈکیتی کے 2ملزم ہلاک

قصور میں نامعلوم ملزم، ملتان میں نعیم کلاسن مارا گیا،لاشیں ہسپتال منتقل

قصور،ملتان (نمائندہ دنیا،کرائم رپورٹر) پنجاب کے مختلف شہروں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے د وران ڈکیتی کے 2ملزم ہلاک،ایک فرار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ قصور میں پولیس تھانہ کھڈیاں کے علاقہ منڈی موڑ مین دیپالپور روڈپر ایلیٹ فورس کا اے ایس آئی محمد سعید اکرم ڈیوٹی مکمل کرکے گھر کھڈیاں جا رہا تھا کہ نجی ہسپتال کے قریب دو مسلح افراد نے انہیں روکنے کی کوشش کی ،اس دوران فائرنگ کے مبینہ تبادلہ میں ایک نامعلوم ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی  فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ادھر ملتان میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں تھانہ قادرپورراں ،تھانہ بدھلہ سنت اور جہانیاں کے متعدد مقدمات میں مطلوب و اشتہاری ملزم نعیم عرف نعیما کلاسن ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مطلوب ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔ جوابی کارروائی میں نعیم کلاسن ہلاک ہوا اور اس کے ساتھی فرار ہوگئے ۔ سی سی ڈی کے مطابق ملزم قتل ، ڈکیتی سمیت 28 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب اور 302 گینگ کا سرغنہ تھا۔ پولیس نے دونوں ملزموں کی لاشیں متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کر دیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...