طلبہ نے عمارتوں کی اندر راستہ بتا نے والی ایپ تیار کرلی

 طلبہ نے عمارتوں کی اندر راستہ بتا نے والی ایپ تیار کرلی

کراچی (نیٹ نیوز)کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے طلبہ نے عمارتوں کے اندر راستہ بتانے والی ایپلیکیشن تیار کرکے جدید ٹیکنالوجی میں مہارت کی مثال قائم کردی۔

آگمینٹڈ ریئلٹی پر مبنی یہ ایپ صارف کو عمارت کے اندر مطلوبہ مقام منتخب کرنے کے بعد مرحلہ وار رہنمائی کرتے ہوئے متعلقہ دفتر یا کمرے کے دروازے تک پہنچاتی ہے ،سالانہ ٹیکنالوجی ایونٹ "ٹیک نوا" میں 35 سے زائد جامعات کے طلبہ نے حصہ لیا اور 45 پروجیکٹس پیش کیے ، نمائش ایئر پروجیکٹس میں طلبہ کے جدید اور مسئلہ حل کرنے والے منصوبوں نے شرکاء کی خصوصی توجہ حاصل کی۔ نمائش میں پیش کیے گئے نمایاں منصوبوں میں "پاتھ ورس اے آر بھی شامل تھاجسے طلبہ نے یونیورسٹی کی عمارتوں کے اندر آسان اور مؤثر رہنمائی کے لیے تیار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...