آسٹریلیا:150سال بعد لائبریری کو کتاب واپس کر دی
میلبرن(نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے ساحلی شہر کیاما کی عوامی لائبریری میں تقریباً 150 سال بعد ایک نایاب کتاب واپس جمع کروا دی گئی جو ایک مکان کی مرمت کے دوران اینٹوں کے پیچھے رکھے صندوق سے ملی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کتاب 1858ء میں شائع ہوئی تھی اور اس کا عنوان ‘ایتھنز کے آثارِ قدیمہ’ ہے ۔لائبریری کی منتظم مشیل ہڈسن کے مطابق اگر پرانے قواعد اور مہنگائی کو مدِنظر رکھتے ہوئے تاخیر کا جرمانہ وصول کیا جائے تو اس کی مالیت 28 ہزار آسٹریلوی ڈالرز یعنی پاکستانی تقریباً 54 لاکھ 67 ہزار روپے بنتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لائبریری کی تاریخ میں اتنی پرانی کتاب پہلی بار واپس آئی ہے جبکہ عموماً 30 سے 40 سال تاخیر سے کتابیں واپس ملتی رہی ہیں۔یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آخری بار یہ کتاب کس نے حاصل کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments