والد سے تعلق پیچیدہ رہا،قتل سے شدیدصدمہ پہنچا:جگن
لاہور(شوبز ڈیسک)میزبان اور اداکارہ جگن کاظم کے والد سید عباس کاظم سرکاری ٹی وی کی معروف شخصیات میں شمار ہوتے تھے اور اکتوبر 2002 میں انہیں قتل کر دیا گیا تھا۔
والد کی موت کا ذکر کرتے ہوئے جگن کاظم نے بتایا کہ میری زندگی کا سب سے تکلیف دہ لمحہ وہ تھا جب مجھے والد کے انتقال کی خبر ملی، میں اس وقت کینیڈا میں تھی اور نیویارک گئی ہوئی تھی۔جگن نے بتایا کہ مجھے ایک نامعلوم نمبر سے فون آیا اور کہا گیا کہ آپ کے دادا انتقال کر گئے ہیں، مین اپنے والد کو دادا کہہ کر پکارتی تھی، اس وقت میری عمر 21 سال تھی۔ والد کے ساتھ میرا تعلق ہمیشہ بہت پیچیدہ رہا، تاہم ان کی موت کی خبر نے مجھے شدید صدمہ پہنچایا، ابتدا میں مجھے یقین ہی نہیں آیا اور میں نے فون کرنے والے کو ڈانٹ کر کال منقطع کر دی، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ والد کا انتقال نہیں بلکہ قتل ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments