پریٹی زنٹا کو خاندان اور بچوں نے 8سال فلم انڈسٹری سے دور رکھا
ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے طویل عرصے بعد فلمی دنیا میں واپسی سے قبل انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 8 برس تک فلموں سے اس لئے دور رہیں کیونکہ ان کی پہلی ترجیح اپنے خاندان اور بچوں کی پرورش تھی۔
پریتی زنٹا جلد ہدایت کار راج کمار سنتوشی کی فلم بٹوارہ 1947 کے ذریعے بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلموں سے دور رہنے کے باوجود مجھے کبھی بھی دوبارہ فلمی دنیا میں واپس آنے کی کمی محسوس نہیں ہوئی کیونکہ میں اپنی خاندانی زندگی میں خوش تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments