دوست انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں:سچل افضل

دوست انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں:سچل افضل

کراچی(آئی این پی) اداکار سچل افضل نے کہا ہے کہ خاندان اپنی جگہ لیکن دوست بھی انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 انسان کے فیصلے ، رویہ اور مستقبل پر اس کی دوستی اور محفل کا گہرا اثر پڑتا ہے ، اس لیے دوستوں کا انتخاب ہمیشہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے ۔ ایک انٹرویو کے دوران سچل افضل نے کہا کہ آپ کی پہچان بھی اکثر آپ کے دوستوں کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ آپ کے فیصلے بھی آپ کی دوستیوں سے متاثر ہوتے ہیں، کہیں نہ کہیں میں یہ بھی مانتا ہوں کہ آپ کی قسمت بھی آپ کی دوستی اور آپ کی محفل سے متعین ہوتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...