گانوں کا سیاسی استعمال، ٹیلر سوئفٹ کا ٹرمپ کیخلاف ایکشن
لاس اینجلس (آئی این پی) امریکی پاپ سٹار ٹیلر سوئفٹ نے بالآخر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ان کے مقبول گانوں کو سیاسی مقاصد کے لیے سوشل میڈیا پر استعمال کیے جانے پر ردعمل دے دیا۔
گلوکارہ نے اب تک اپنے گانوں کے استعمال پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی، تاہم انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنے گانوں کے ساتھ بنائی گئی متعدد ویڈیوز سے آڈیو ہٹوا دی ہے ۔امریکی صدر کی ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی کئی ویڈیوز، جن میں گانے شامل ہیں، اب ٹک ٹاک پر میوٹ ہوچکی ہیں۔مداحوں کو جیسے ہی معلوم ہوا کہ گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی ہے ، انہوں نے ایکس پر ٹیلر سوئفٹ کے اقدام کو سراہنا شروع کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments