ایک بار کرتارپورگیا،پاکستانیوں سے بہت پیار ملا :سنی دیو ل
ممبئی(شوبز ڈیسک )بھارتی اداکار سنی دیول نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری گئے تو وہاں پاکستان میں بہت پیار ملا۔
ٹی وی پروگرام میں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کبھی پاکستان گئے ہیں جس کے جواب میں سنی دیول نے کہا کہ ایک بار موقع ملا جب کرتارپور راہداری کھولی گئی تھی ،مجھے پاکستان میں بہت پیار ملا، فوجیوں نے بھی اپنی محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی فلمیں نہ بنائیں جو پاکستان مخالف ہوں کیونکہ ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں،جس پر میرا جواب یہ ہی تھا کہ میں صرف ایک کردار ادا کرتا ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments