شرمیلا ٹیگور نے اسلام قبول کیا ،بیٹی صبا پٹودی بھی مسلمان
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکار سیف علی خان کی بہن صبا پٹوری کاکہناہے کہ ان کی والدہ اداکارہ شرمیلا ٹیگو رنے مشہور کرکٹر منصور علی خان پٹودی سے شادی کے بعد اسلام قبول کرلیا تھا اور اپنے بچوں کو بھی اسی مذہب کی تعلیم دی۔
صبا پٹودی نے انٹرویو میں کہاکہ اگر میں اپنی بات کروں تو میرا مذہب اسلام ہے اور میں اس سے دلی لگا ؤرکھتی ہوں۔ اگر میں خدا کے بارے میں سوچتی ہوں تو میں اللہ ہی کہوں گی لیکن اس کا یہ مطلب بالکل نہیں ہے کہ میں دوسرے مذاہب کی عزت نہیں کرتی۔صبا نے مذہب کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور میزبان کے سوالوں کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ اماں (شرمیلاٹیگور)نے دراصل اسلام قبول کیا تھا اور ہمیں بھی اسلام کے بارے میں رہنمائی دی، شاید اس لئے تاکہ ہم کسی الجھن کا شکار نہ ہوں اور ہمیں کسی قسم کی مذہبی بنیاد حاصل ہو۔)
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments