فہیمہ اعوان مرحوم شوہر سے ان کہی بات پر آبدیدہ
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ فہیمہ اعوان مرحوم شوہر سے متعلق گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئیں اور انکشاف کیا کہ مجھے آج بھی اس بات کا افسوس ہے کہ میں اپنے شوہر کا کافی شکریہ ادا نہیں کر سکی۔
فہیمہ اعوان نے کہا کہ میرے خیال میں بہت سی باتیں ان کہی رہ گئیں، مجھے لگتا ہے کہ میں ان کا کافی شکریہ ادا نہیں کر سکی، مجھے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا۔ شادی کے بعد فہیمہ اعوان نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی تاہم 2016ء میں مالی مشکلات کے باعث انہوں نے دوبارہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments