حکومت نے ڈیزل 5 روپے 27 پیسے اور پٹرول 3 روپے 34 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق  ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اِسی طرح  پٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 19 اگست تک  ایک دن کے لیے ہوگا۔

دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد عوام پر ایک بار پھر اضافی مالی بوجھ  بڑھا دیا گیا ہے جب کہ  ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...