ماہرہ ‘فہد مصطفی کی ستارہ امتیاز کی سفارشات مسترد ہونے کا انکشاف
کراچی (شوبزڈیسک ) سندھ کے وزیرِ ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ماہرہ خان اور فہد مصطفی کا ستارہ امتیاز کے لیے نام دیاتھا لیکن وفاقی حکومت نے اسے مسترد کردیا تھا۔
کراچی میں تھیٹر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ سندھ کلچرڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماہرہ خان اورفہد مصطفی کے نام دو مرتبہ ستارہ امتیاز کے لیے بھیجے گئے ۔صوبائی وزیر کے مطابق نامزدگیاں معروف شخصیات پرمشتمل ایک کمیٹی کی سفارش پرکی گئی تھیں، تاہم وفاقی حکومت نے دونوں اداکاروں کو قومی اعزاز دینے کی سفارشات مسترد کردیں،نامزدگیاں مسترد کرنے کی وجوہات سندھ حکومت کو نہیں بتائی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments