گلوکارہ نیرہ نور کو مداحوں سے بچھڑے چار برس بیت گئے
لاہور(شوبزڈیسک )بلبل پاکستان، ممتاز گلوکارہ نیرہ نور کو دنیا سے رخصت ہوئے چار برس بیت گئے مگر ان کی آواز آج بھی دلوں میں زندہ ہے ۔
نیرہ نور 3 نومبر 1950 کو گوہاٹی میں پیدا ہوئیں۔ پاکستان آنے کے بعدزمانہ طالبعلمی میں شوقیہ گائیکی کی، پھر ریڈیو پاکستان سے انکی آواز نے سامعین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ نیرہ نور کو 2006 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ 20 اگست 2022 کو وہ کراچی میں انتقال کرگئیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments