عاطف اسلم چلتی گاڑی میں مداحوں کیساتھ گانا گانے لگے ، ویڈیو وائرل
لاہور(شوبز ڈیسک )گلوکار عاطف اسلم کی چلتی گاڑی سے مداحوں کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم اپنی ٹیم کے ہمرہ ایک کالے رنگ کی گاڑی میں سوار ہیں، اتنے میں ایک اور گاڑی گلوکار کی گاڑی کے پاس آتی ہے اور ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے گلوکار کے مداح زور سے عاطف اسلم کا مشہور زمانہ گانا ’’دوری‘‘گاتے ہیں۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ مداحوں کے گانے سے عاطف اسلم بھی خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے اپنی گاڑی کی سن روف سے باہر نکل کر مداحوں کے ساتھ گانا شروع کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments