عزت نہ ملے تو رشتہ برقرار رکھنا ضروری نہیں :زینت امان

عزت نہ ملے تو رشتہ برقرار رکھنا ضروری نہیں :زینت امان

ممبئی (شوبز ڈیسک)سینئر بھارتی اداکارہ زینت امان نے اپنے دوسرے شوہر مظہر خان سے شادی کے تلخ تجربات بیان کرتے ہوئے کہاکہ 1985 میں سنگاپور میں مظہر خان سے شادی کی تھی۔

ہمارے 2 بیٹے ، اذان اور زہان ہیں، دونوں نے تقریبا ً13سال ساتھ زندگی گزاری، انہوں نے مظہر خان سے باضابطہ طور پر طلاق تو نہیں لی لیکن 1998 میں مظہر خان کے انتقال سے قبل وہ انہیں چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔زینت امان نے کہا کہ صرف محبت ملنا کافی نہیں، اگر عزت نہ ملے تو رشتہ برقرار رکھنا ضروری نہیں اور میں نے بھی کئی دکھی تجربات کے بعدایساہی کیا۔ان کاکہناتھاکہ خواتین کو اکثر حالات سے سمجھوتہ کرنے اور دوسروں کے روئیوں کو برداشت کرنے کی تعلیم دی جاتی ہے ، کامیابی انسان کو اعتماد سکھا سکتی ہے لیکن دل ٹوٹنے کا تجربہ اپنی حدود متعین کرنا سکھاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...