راکھی ساونت کا عمرہ ،مکہ میں جائے نماز تقسیم کیں

راکھی ساونت کا عمرہ ،مکہ میں جائے نماز تقسیم کیں

مکہ مکرمہ (شوبزڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک اورعمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

راکھی ساونت نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی، جس کی ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔اداکارہ کی عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ میں جائے نماز باٹنے کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت جائے نماز خرید رہی ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ مکہ میں موجود ہیں اور انہوں نے نیپال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اللہ سے دعا بھی مانگی ہے ۔راکھی ساونت کی اس ویڈیو کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے عمرے کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے نیک عمل پر سراہا جارہا ہے ۔واضح رہے راکھی ساونت اس سے قبل بھی عمرے کر چکی ہیں اوران کارجحان مذہب کی طرف بڑھتا جارہاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...