نادیہ افگن نے سجل علی کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا

نادیہ افگن نے سجل علی کو اپنی  پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے سجل علی کو اپنی پسندیدہ اداکاراؤں میں سرفہرست رکھاہے۔

انہوں نے ٹی وی پروگرام میں سجل کی غیر معمولی اداکاری کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سجل کے تاثرات اور اداکاری میں غیر معمولی وسعت ہے ، وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں، میرے خیال میں وہ سب کچھ کرسکتی ہیں۔نادیہ نے اقرا عزیز اور سحر خان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایسے اداکاروں کی معترف ہوں جن کی پرفارمنس اتنی رواں اور فطری ہو کہ ناظرین یہ بھی بھول جائیں کہ وہ کسی کی اداکاری دیکھ رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...