دینی عقائد کے منافی کام 8سال قبل چھوڑ دئیے :لیلیٰ
لاہور (شوبزڈیسک ) اداکارہ لیلیٰ نے کہاہے کہ 8 برس قبل ایسے کام سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جسے وہ اپنے دینی عقائد کے مطابق درست نہیں سمجھتی تھیں۔
لیلیٰ نے ایک رئیلٹی شو میں اپنے ماضی کے بولڈ پرفارمنسز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ایسا کبھی نہیں ہوا ،اداکارہ 1990 کی دہائی سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں ،رئیلٹی شو میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، خواہشات اور شوبز کیریئر کے مختلف پہلوں پر بات کی۔لیلیٰ نے کہا کہ وہ رئیلٹی شو جیتنے کیلئے دعا کر رہی ہیں کیونکہ انعامی رقم سے وہ اپنا گھر اور ایک بڑی گاڑی خریدنے کا خواب پورا کرنا چاہتی ہیں۔لیلیٰ نے اپنے ماضی کے بعض ایسے پرفارمنسز کا بھی ذکر کیا جنہیں آج وہ مناسب نہیں سمجھتیں۔انہوں نے بتایا کہ تقریبا آٹھ سال قبل انہوں نے ایسے کام چھوڑنے کا فیصلہ کیا جو اللہ تعالی کی مرضی کیخلاف تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments