نبیل قریشی نے دنیا میں 58بہاریں دیکھ لیں ،کل سالگرہ منائیں گے

نبیل قریشی نے دنیا میں 58بہاریں دیکھ لیں ،کل سالگرہ منائیں گے

لاہور(شوبز ڈیسک )اداکار نبیل قریشی کل اپنی 58ویں سالگرہ منائیں گے ۔ نبیل قریشی یکم ستمبر 1968 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ۔

انہوں نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں کردار نبھائے تاہم ڈرامہ سیریل دھواں اور بلبلے ان کی شہرت کا باعث بنے ۔انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام میں کہاکہ انسان ساری زندگی بہتر کی تلاش میں رہتا ہے اور میں نے ہمیشہ دل سے کام کیااور کوشش کی کہ مداحوں کو ہمیشہ پسند آؤں ،انہوں نے بتایا کہ وہ آنے والے دنوں اپنی زندگی کے اتار چڑھاؤ کے حوالے سے بھی ایک فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...