بیوہ ،طلاق یافتہ کی دوسری شادی کو منفی نہ سمجھیں:حمزہ
لاہور(شوبزڈیسک)اداکار حمزہ علی عباسی نے طلاق یا بیوگی کے بعد دوبارہ شادی کرنے کی خواہش مند خواتین سے متعلق معاشرتی روئیے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ ہمارے معاشرے کا ایک مخصوص طبقہ ہے جو بیوہ اور طلاق یافتہ خاص طور پر جب ان کے بچے ہوں اور وہ دوسری شادی کرنا چاہیں تو اس چیز کو معیوب سمجھتا ہے اور بری نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ اس طرح کے منفی تاثر کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے ،کوئی دوسری شادی کرنا چاہے یا نہ کرنا چاہے یہ سراسر اس شخص کا فیصلہ ہونا چاہئے ، اس میں ہمیں نہیں بولنا چاہئے ، یہ چیز اخلاقیات کے منافی ہے ۔حمزہ نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ جو خواتین دوبارہ شادی کرنا چاہتی ہیں، ہمیں انہیں منفی نگاہ سے نہ دیکھیں کیونکہ یہ ان کا حق ہے جو انہیں ہمارے دین نے بھی دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments