ریشم غریب ہونے پر لیلیٰ کا مذاق اڑاتی رہی :میرا
لاہور (آئی این پی)اداکارہ میرا نے اپنی دوست اداکارہ لیلیٰ کی زندگی میں پیش آئی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ ریشم پر سنگین الزامات عائد کر دئیے ۔
میرا نے سوشل میڈ یا پر پیغا م میں دعویٰ کیا کہ لیلیٰ نے زندگی میں شدید مالی مشکلات کا سامنا کیا اور ریشم ان کی غربت کا مذاق اڑاتی تھیں۔میرا کے مطابق لیلیٰ بچپن سے اپنے خاندان کی کفالت کرتی آئی ہیں اور انہوں نے زندگی میں کئی مشکل حالات کا تنہا مقابلہ کیا ہے ۔ انہوں نے اپنی گاڑی، گھر، زیورات اور خاندان سمیت بہت کچھ کھو دیا اور ایک وقت میں مالی طور پر انتہائی مشکل حالات کا شکار ہوئیں۔میرا نے الزام لگایا کہ ریشم نے لاہور میں تقریبا 20 برس تک لیلیٰ کو مشکل وقت دیا کیونکہ ان کے پاس اپنا گھر یا گاڑی نہیں تھی اور انہیں نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی رہی۔ لیلیٰ میری بہن ہے اور میں اس کیلئے ہمیشہ دعا گو ہوں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments