سہیل سمیر کے شارٹ فلم میں بولڈ سین صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

سہیل سمیر کے شارٹ فلم میں بولڈ سین  صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (شوبز ڈیسک )اداکار سہیل سمیر اپنی نئی شارٹ فلم دوسری عورت کے ایک بولڈ منظر کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے ۔

وائرل کلپ میں سہیل سمیر کو اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے جبکہ اس دوران ادا کئے گئے بعض مکالموں پر بھی صارفین نے اعتراض کیا۔ متعدد صارفین نے منظر کو پاکستانی مواد کیلئے نامناسب قرار دیا، بعض نے اس کا موازنہ بھارتی فلموں اور ترک سیریز سے کیا جبکہ کچھ صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اس قسم کے مناظر کو نشر کرنے کی اجازت کیسے دی گئی۔واضح رہے کہ سہیل سمیر کا شمار ورسٹائل اداکاروں میں ہوتا ہے ۔ وہ سنو چندا، تیرے بن، عشق ہوا اور دایان سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...