سائرہ پیٹر کی رائل البرٹ ہال کے کنسرٹ میں تاریخی پرفارمنس
لندن(شوبز ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی اوپرا سٹار سائرہ پیٹر نے تاریخ رقم کردی۔لندن کے تاریخی رائل البرٹ ہال کے کنسرٹ میں سائرہ پیٹر کے ساتھ 525 سے زائد مغربی کلاسیکل موسیقار شریک تھے۔۔۔
جن میں آل سولز آرکسٹرا اور 400 آوازوں پر مشتمل عظیم الشان کورس بھی شامل تھا۔ سائرہ پیٹریہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں،انہیں 2026میں حکومت پاکستان نے صدارتی اعزازستارہ امتیاز کے لئے بھی منتخب کیاہے جوانہیں آئندہ برس 23مارچ کودیاجائے گا۔ان کا کہناتھاکہ وہ سبز پرچم سربلند کرنے ہرفخر محسو س کرتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments