سمرین کور اور ارشدیپ نے ایک دوسرے کے نام کے ٹیٹو بنوا لئے
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ و ماڈل سمرین کور اور بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اپنے رشتے کو مزید خاص بناتے ہوئے ایک دوسرے کی لکھائی میں ٹیٹو بنوالئے ۔
دونوں نے روایتی طور پر اپنے اپنے نام کے ابتدائی حروف کو ایک دوسرے کے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر میں بازو پر مستقل طور پر نقش کروایا۔ ارشدیپ سنگھ نے بازو پر سمرین کی لکھائی میں SK جبکہ سمرین کور نے ارشدیپ کی لکھائی میں AS کا ٹیٹو بنوایا جس کے ساتھ ایک باریک لائن سے بنا چھوٹا سا سرخ رنگ میں دل بھی بنا ہوا ہے ۔یہ ٹیٹو بنگلورو کے ایلینز ٹیٹوسٹوڈیو میں بنائے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments