مجھ سے منسوب سوشل میڈیا پوسٹس جعلی ہیں:فضیلہ قاضی
کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے خود سے منسوب زیرِ گردش بیان کو جھوٹا قرار دے دیا۔انہوں نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو پیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب پوسٹس شیئر اور ری شیئر ہو رہی ہیں، جن سے میرا کوئی تعلق نہیں اور ان سوشل میڈیا پیجز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہوں، میرا بیٹا اور شوہر وکیل ہیں، جن سوشل میڈیا پیجز نے مجھ سے منسوب جھوٹے بیان لگائے ہیں اگر انہیں فوری حذف نہ کیا گیا تو میں انہیں نوٹس جاری کروں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments