پنجاب کو نا اہلی سے تھریٹ:مریم نواز:ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے نائب صدر کی ملاقات

پنجاب کو نا اہلی سے تھریٹ:مریم نواز:ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے نائب صدر کی ملاقات

ابھی چھٹی پرہوں ،گھرجاکر سوچ سمجھ کربات کرونگی:لندن میں گفتگو،صحافی کے سوال پر ہاتھ کانوں پر رکھ دئیے اے ڈی بی کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق، وزیراعلیٰ کایوم فضائیہ پر شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت

لاہور،لندن(سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ پنجاب کو نااہلی سے تھریٹ ہے ، لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگومیں انہوں نے کہا ابھی میں چھٹی پر ہوں ، گھر جا کر سوچ سمجھ کر بات کروں گی۔ جب ان سے کہاگیاکہ وزیر داخلہ محسن نقوی صوبوں کی بات کر رہے ہیں اور خواجہ آصف،  احسن اقبال اور دوسرے وزرا نے صوبوں کی حمایت کر دی ہے اس پر آپ کیا کہیں گی تو وزیراعلیٰ نے صحافی کے سوال پر ہاتھ کانوں پر رکھ دئیے ۔دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ نے ملاقات کی، پرتپاک میزبانی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اوروزیر اعلیٰ کے عوامی خدمت کے ویژن اور سپیڈ کو سراہا۔ ملاقات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، زراعت، ٹیکنیکل ہنر، صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں ملکر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر کارڈیک ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور کینسر ہسپتال پرایشین ڈویلپمنٹ بینک کی معاونت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ’’پنجاب ایگری فوڈ انویسٹمنٹ فورم‘‘ کے انعقاد پراے ڈی پی سے اظہار تشکرکیا۔ ملاقات میں نرسنگ تعلیم، سکولوں میں سٹیم لیبز کے قیام اورکسانوں کو زرعی مشینری کیلئے تین رعایتی قرضوں کے معاہدوں پر بات چیت کی گئی۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں تمام پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی راہ پر گامزن ہیں۔ اگلے سال تک اے ڈی پی کی معاونت سے مزید2 ہزار الیکٹرو بسیں سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔ اے ڈی بی کے ساتھ پاکستان کی مضبوط اور طویل مدتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم فضائیہ پر پاکستان ایئر فورس کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت اور شاہینوں ، جانبازوں کو سلام بھی پیش کیا اور اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یوم فضائیہ پر شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں] پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاکستان ایئر فور س کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...