بھارتی گلوکار انوو جین بھی عاطف اسلم کے فین نکلے
ممبئی (آئی این پی)بھارتی گلوکار انوو جین نے پاکستانی میوزک سٹار عاطف اسلم کے ساتھ گزارے یادگار لمحات کا ذکر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک قرار دیا ہے ۔
انوو جین نے حالیہ پوڈکاسٹ میں بتایا کہ رواں سال نیپال میں میوزک ٹور کے دوران انہیں عاطف اسلم کے ساتھ سٹیج شیئر کرنے کا موقع ملا جس کے بعد عاطف اسلم نے انہیں اور چند دیگر افراد کو باربی کیو ڈنر پر مدعو کیا جہاں عام سی محفل رات گئے جاری رہنے والے میوزک سیشن میں تبدیل ہو گئی۔ بھارتی گلوکار نے عاطف اسلم کو لیجنڈ قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments