سلمان خان ہاتھ سے فیروزی بریسلٹ کیوں نہیں اتارتے
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے ہاتھ میں موجود فیروزی پتھر والا بریسلٹ ہمیشہ لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتا ہے ۔
ایک پرانے انٹرویو میں سلمان نے بتایا تھا کہ ان کے والد بھی اسی طرح کا بریسلٹ پہنا کرتے تھے ۔بچپن میں سلمان اپنے والد کے بریسلٹ سے کھیلا کرتے تھے ، جس کی وجہ سے یہ چیز ان کے ذہن میں ایک خاص یاد کے طور پر محفوظ ہوگئی۔۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ بریسلٹ سلمان خان کی شخصیت اور سٹائل کا مستقل حصہ بن گیا۔سلمان خان کا ماننا ہے کہ یہ پتھر منفی چیزوں کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے ۔جب کوئی منفی چیز آپ پر آتی ہے تو پہلے یہ اسے جذب کر لیتا ہے اور دباؤ بڑھنے پر ٹوٹ بھی جاتا ہے ۔اداکار نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے بریسلٹ میں موجود کئی پتھر منفی اثرات جذب کرنے کی وجہ سے چٹخ چکے ہیں اور یہ ان کا ساتواں پتھر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments