امیشا پٹیل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، ملازمہ گرفتار

امیشا پٹیل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، ملازمہ گرفتار

ممبئی (شوبزڈیسک ) ممبئی کے چرچ گیٹ کے علاقے میں واقع بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے گھر سے مبینہ طور پر زیورات چوری کیے گئے ، تقریباً 5 لاکھ بھارتی روپے مالیت کے قیمتی زیورات غائب ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ امیشا پٹیل کے ممبئی کے گھر میں ان کے والدین رہائش پذیر ہیں، مبینہ طور پر زیورات چوری کے الزام میں ایک گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،جس کی شناخت 40 سالہ سیما گھاٹے کے نام سے ہوئی ہے ۔سیما گھاٹے تقریباً ڈیڑھ سال سے اداکارہ کے والدین کے گھر میں ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی۔اداکارہ کی والدہ آشا پٹیل کی شکایت کے بعد میرین ڈرائیو پولیس نے مبینہ چوری کی تحقیقات شروع کیں اور ملزمہ کو حراست میں لیا۔ سیما گھاٹے کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمہ کو 15 ستمبر تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...